اسلام آباد(قاضی بلال )غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف وزیراعظم کی ہدایت پر آج آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) گرینڈ آپریشن کریگا ۔ اوگرا کی مختلف ٹیمیں تیار کر لی گئیں اس کے علاوہ انٹی سمگلنگ ونگ بھی اس آپریشن میں حصہ لے گی ۔ایکپلوسیوونگ غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف کارروارائی گی ۔ ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کے دفاتر میں اس حوالے سے کائونٹر بنا دیئے گئے ہیں ۔متعلقہ ضلع کے ڈی سی اوز بھی اس آپریشن میں حصہ لیں گے ۔انٹی سمگلنگ سکواڈ موقع پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرے گا ۔ ملک بھر میں ایک وقت ساڑھے چار ہزار سے زائد پٹرول پمپس ایسے جو غیر قانونی طور پر قائم کئے گئے ہیں اور جن کا اوگرا کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف آئل کمپنیاں اب پابند ہونگی کہ وہ صرف اور صرف اپنے آئوٹ لٹس کو پٹرول دینے کی پابند ہونگی ۔ بڑی مقدار میں سمگل شدہ پٹرول ان غیر قانونی پٹرول پمپس پر فروخت کیا جا رہا ہے اور اربوں روپے کمائے جا رہے ہیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بڑی مقدار میں پٹرول غیر قانونی پمپس کو فراہم کیا جا رہا تھا جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا ۔
اوگرا غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف آج گرینڈ آپریشن کریگا
Jan 11, 2021