کورونا وباء سے بنائو سنگھار کی انڈسٹری بری طرح متاثر ہے:صبیح عرش

Jan 11, 2021

کراچی (نیوز رپورٹر)کورونا کی عالمی وبا سے بنا سنگھار کی انڈسٹری بھی مسائل سے دوچار ہیں نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی بیوٹیشنز نے مشترکہ پلیٹ فارم کے ذریعے بہتری کے اقدامات کرنے کی جدوجہد شروع کر دی ہے۔ بحران زدہ ملکی معیشت کی بحالی میں بیوٹیشنزاپنا کردار ادا کر رہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پروموٹ بیوٹی انڈسٹری اور عرش میڈیا کی صدر صبیح عرش نے ایک روزہ بیو ٹی ورک شاپ کے موقع پر سنگھار سٹی میں کیا۔ اس موقع پر نئے سال کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے سال میں پی بی آئی آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے کم بجٹ میں بیوٹیشنز کو اعلی اور جدید طرز کی تربیت دی جائے گی اور اعلی درجہ کی تربیتی کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس سے انڈسٹری کو فروغ حاصل ہو گا مستقبل میں بھی اس طرح کی کوششیں جاری رکھیں گے اور شہر بھر کی بیوٹیشنز اسکی حصہ دار ہوں گی ۔سیمینار سے نامور بیوٹیشنز نورین صباح سیما معین،کو نین ، حناارشد ، حنا سلمان ، ناز یہ فرید، حنا اعجاز، فرح فراز اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بیوٹی انڈسٹری ملک میں جدید طرز کے طریقوں پر کام کررہی ہے اور ملکی معیشت کی بہتری میں اپنا اہم کردار  ادا کررہی ہے  اور لڑکیوں کے لئے باعزت روزگار کا ذریعہ ثابت ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں