فنڈزکی دستیابی کے باوجودسرکاری دفاترسمیت سرکاری ہسپتال فائرفائٹنگ سسٹم سے محروم

 جام پور(خبر نگار)حکومت پنجاب کے احکامات اورفنڈزکی دستیابی کے باوجودجا م پور سمیت ضلع بھر کے سرکاری دفاتروں اورہسپتالوں میں فائر فائٹنگ سسٹم کی تنصیب یقینی نہ بنائی جاسکی حکومت نے صوبہ بھرکی ضلعی حکومتوں کوضلعی وتحصیل سطح کے تمام سرکاری دفاتراورہسپتالوں میں فائرفائٹنگ سسٹم نصب کرنے کاحکم دیاتھاتاہم ضلع راجن پورکے متعددسرکاری دفاترتعلیم،سکولز، زراعت ،کوآپریٹو، پولیس دفاتر، تھانہ جات، پاسپورٹ، سوئی گیس، واپڈا،بلڈنگ،ہائی وے،انہار، انفارمیشن وہسپتال سمیت متعدددفاتراورہسپتال اس سسٹم سے قاصر ہیں جس کے باعث کسی بھی ناخوشگوارواقعہ کی صورت میں جانی ومالی نقصان ہونے کاخدشہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن