مری(نامہ نگار خصوصی)گزشتہ رات سے بجلی کی بندش کے نتیجے میں جہاں مقامی لوگ اور یہاں آنے والے سیاح سخت پریشانی کا شکار رہے وہاں مقامی میڈیا سے وابطہ افراد کو خبروں کی ترسیل میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ایسے میں اتوار کے روز بجلی تمام دن آنکھ مچولی کھیلتی رہی ۔ شدید سردی میں یہاں بڑی تعداد میں آنے والے سیاح شدید سردی میں بجلی کی بندش کے نتیجے میں مری کی لطافتوں سے بھر پور انداز میں مستفید نہیں ہو سکے۔