راولپنڈی(جنرل رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کینٹ کے جنرل سیکرٹری ملک قاسم ادریس نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار شہریوں کی تعمیر و ترقی اور فلاح بہبو د پر دو سال میں ایک اینٹ نہ لگا سکی ، راولپنڈی کی سڑکیں کھنڈرات بن چکی ہیں ، گیس کی لوڈ شیڈنگ اور لو پریشر کے باعث شہری ذہنی مریض بن گئے ہیں ۔
، انہوں نے کہا کہ حکومت امن و امان اور ترقی سمیت تمام محاذوں پر ناکام ہو چکی ہے ، عمران خان اینڈ کمپنی اپنے جلسوں میں کی گئی ماضی کی تقاریر سن لے تاکہ ان کو اس طرح شرم آ سکے ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کی محافظ ہے اور عوام کیساتھ کھڑی ہے۔
حکومت امن و امان اور ترقی سمیت تمام محاذوں پر ناکام ہو چکی ، ملک قاسم ادریس
Jan 11, 2021