اسلام آباد د(وقائع نگار خصوصی) آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تا حیات سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر ٹکا خان نے کہا ہے کہ اخباری صنعت میں اخبار فروش ریڑھ کی ہڈی سی حیثیت رکھتے ہیں ، انسان ایک طرف چاند پر پہنچ گیا تہذیبیں تمدن بدل گئیں لیکن زندگی میں کردار کی بڑی اہمیت ہے جو آج گم ہو چکا ہے باکردار لوگ ہی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہتے ہیں ،زندگی بہت خوبصورت اور مشکل ہے مگر انسان انتہائی کمزور اور لاچار ہے ،موت تو برحق ہے سب نے ایک دن اس دنیا فانی سے کوچ کرنا ہے، تاریخ میں وہ لوگ زندہ رہتے ہیں جو اپنی برادری کے لئے موثرکردار ادا کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں سابق سیکر ٹری مالیات محمد ریاض خان جدون، اخبار فروش یونین کے صدر عبدالمالک خان، نوجوان اخبار فروش ارشد قریشی، ایس پی چوہدری اسلم شہید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر رکن قومی اسمبلی علی خان جدون،سابق صوبائی وزیر قانون علی افضل خان جدون، سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک محبت اعوان،حاجی ایاز خان،صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون،سماجی شخصیت ملک ساجد اعوان، رہنما مسلم لیگ (ن )سردار ذوق اختر ،صدر انجمن اتحاد شہریاں ملک سجاد، حاجی علی اکبر قریشی، عبد الخالق خان ،یونس خان جدون ،سابق صدور ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم،محمد شائد چوہدری، میر محمد اعوان،جنرل سیکرٹری راجہ محمد ہارون، جنرل سیکرٹری اے یو جے اقبال ساغر ،جنرل سے سیکرٹری اخبار فروش یونین ریاست علی اعوان ، سرفراز خان جدون ،پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صدر نقیب اللہ خان، مسلم کمرشل بینک ایمپلائز یونین کے ریافت خان جدون ، ہزارہ زمیندار فٹبال کلب کے یونس عباسی اور دیگر نے خطا ب کیا،جب کہ اس موقع پر مسلم لیگ ن،پا کستان تحریک انصاف،جماعت اسلامی،پا کستان پیپلز پارٹی،جماعت اہلسنت کے زمہ داران،اخبار فروش یونین کے عہدیداران،صحافی سیاسی وسماجی شخصیات اور مختلف سرکردہ شعبوں سے وابستہ افراد شریک تھے ۔