ضمنی الیکشن‘ مٹھی میں سیاسی معرکے کیلئے تیاریاں مکمل

Jan 11, 2021

مٹھی (نامہ نگار) پی پی پی کے ایم این اے پیر نور محمد شاہ جیلانی کی کرونا کے باعث انتقال ہونے کی وجہ سے تین تحصیلوں چھاچھر۱و۔  ڈاہلی اور ننگرپارکر پر مشتمل قومی اسمبلی کی نشست خالی ہونے پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ہونے کے بعد اس نشست پر الیکشن کا عمل شروع ہو گیا ہے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ڈی سی آفس مٹھی کے دفتر میں ڈسٹرکٹ رٹرننگ آفیسر کا دفتر قائم کیا گیا ہے جہاں پر امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور  آج تک جن  امیدواروں نے نامزدگی فارم وصول کیے ہیں ۔ان میں ارباب رضا اللہ‘  ارباب عنایت‘  ارباب خانصاحب توگاچی‘ گیتیش‘  عابد علی‘  مجاز علی‘  بھگوان داس وکیل‘  ڈاکٹر غلام حیدر سمیجو‘ پیر امیر علی شاہ جیلانی‘  پیر امداد علی شاہ جیلانی‘  پیر مہر علی شاہ جیلانی‘  صادق علی میمن‘  ممتاز علی میمن‘  کانجی جوہان‘  دلاور خان مالکانی‘  عیاقت علی  راہموں‘ نظام الدین راہموں‘  محمد حسین راہموں‘  الھداد راہموں‘  محمد جھانگیر علی پالاری‘  نادر علی‘  امام علی سمیجو‘  شیر خان سمیجو اور ساجد رضا کھوسو شامل ہیں اور نامزدگی فارم وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔  جبکہ پی پی پی کی جانب سے مرحوم پیر نور محمد شاہ جیلانی کے بیٹے پیر امیر علی شاہ جیلانی کو پی پی پی نے ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔  جبکہ دوسری جانب سے کسی بھی پارٹی کے امیدوار کا فائنل فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔

مزیدخبریں