کرکٹ، سڈنی میں بھارتی کرکٹرز  کے خلاف نسل پرستانہ جملے

سڈنی(پی پی آئی)کرکٹ آسٹریلیا نے بھارتی کرکٹ ٹیم سے معافی مانگ لی ہے۔یہ ش رفت چند بھارتی کرکٹرز کی طرف سے اس شکایت کے بعد سامنے آئی کہ سڈنی کرکٹ ٹیسٹ میں شائقین نے بھارتی ٹیم کے ارکان پر نسل پرستانہ جملے کسے تھے۔ تیسرے دن کے کھیل کے دوران باؤنڈری پر فیلڈنگ کرتے وقت جسپریت بْمرا اور محمد سراج پر کچھ شائقین نے نسل پرستانہ جملے کسے تھے، جن کی امپائر سے شکایت کر دی گئی تھی۔ اس بارے میں کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے ایک بیان میں معذرت طلب کی ہے اور کہا ہے کہ اس قسم کا کوئی بھی امتیازی رویہ بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا اور ذمے دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن