پاکستان ون ڈے کپ : بلوچستان سندھ ‘ناردرن کی ٹیمیں کامیاب

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتما م پاکستان ون ڈے کپ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب ‘سندھ نے خیبر پی کے اور ناردرن نے سنٹرل پنجاب کو شکست دیدی ۔ سدرن پنجاب کی ٹیم 244رنز بناکر آئوٹ ہو گئی ۔بلوچستان نے ہدف 9وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ کپتان عمران فرحت 96ارنز بناکر نمایاں رہے ۔ ناردرن نے 8وکٹوں پر 382رنز بنائے ۔ تیمور سلطان 102رنز بناکر نمایاں رہے ۔  سنٹرل پنجاب کی ٹیم 228رنز بناکر آئوٹ ہو گئی ۔سندھ کی ٹیم 256رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔  آصف آفریدی نے پانچ کھلاڑیوںکوآئوٹ کیا۔ جواب میں خیبر پی کے ٹیم 193رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔  

ای پیپر دی نیشن