بھارتی کرکٹرز سے نسلی تعصب ‘آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے معافی مانگ لی 

لاہور (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے سڈنی ٹیسٹ میچ کے دوران شائقین کی جانب سے بھارتی کرکٹرز کے ساتھ نسلی تعصب برتنے پر معافی مانگ لی ۔شائقین کو میچ کے دوران سٹیڈیم سے نکال دیا گیا جبکہ واقعہ کی تحقیقات کی جائیں گی ۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے کرکٹر محمد سراج کیساتھ نسلی تعصب پر آسٹریلوی بورڈ کو باقاعدہ شکایت کی تھی ۔   ہیڈ آف سکیورٹی سین کرول نے کہا کہ واقعہ بہت افسوسناک ہے جو نسلی تعصب میں ملوث پایا گیا سٹیڈیم میں داخلہ بند کر دیا جائیگا۔  انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے نسلی تعصب کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کرکٹ آسٹریلیا کو تعاون کی پیشکش کر دی ۔

ای پیپر دی نیشن