مسلم لیگ(ن) نے ہزار میل ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن لائنیں لگائیں: مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ(ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے ملک میں بجلی بریک ڈائون پر ردعمل میں کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے اپنے دور میں مینٹی ننس کا عمل شروع کیا تھا جس کا مطلب گدو،جامشورہ، مظفرگڑھ وغیرہ میں انسولیٹرز کی صفائی کرنا تھا، حفاظتی پیرامیٹرز کی جانچ اور ضرورت پڑنے پر خصوصی کوٹنگ لگانا تھا۔ تحریک انصاف موسم گرما میں مینٹی ننس کے عمل میں ناکام رہی۔ ہم نے اپنے دور میں این ون سسٹم کو مستحکم بنانے پر کام شروع کیا۔ این ون سسٹم کے تحت بڑا پاور پلانٹ بیٹھنے کی صورت میں سسٹم مستحکم رہتا۔ این ون سسٹم پر پی ٹی آئی دور میں کام معطل کردیا گیا۔ عمران خان اور ان کی ٹیم بلاشبہ نااہل اور نالائق ہے۔ مفتاح اسماعیل نے شبلی فراز کے مؤقف کو جھوٹ قرار دیتے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت میں ہزار میل طویل ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن لائنیں لگائی گئیں، انہی لائنوں کی بدولت موجود حکومت گرمیوں میں 24500 میگاواٹ بجلی کی ترسیل کرنے کے قابل ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...