عمران نے شٹ ڈائون کرکے دوبارہ سٹارٹ کرنیکی کوشش کی: احسن اقبال

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پورا پاور شٹ ڈائون کرکے دوبارہ سٹارٹ کرنے کی کوشش کی۔ احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ بدترین بجلی شٹ ڈائون سے ثابت ہوا ہے کہ یہ حکومت نالائق اور نااہل ہے۔ ملکی معیشت ڈوب رہی ہے۔ نئے نئے بحران پیدا ہو رہے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا عمران خان نے سمجھا ملک کو بھی موبائل فون کی طرح ری بوٹ کرکے دیکھا جائے شاید چل جائے۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران صاحب یہ ملک ہے‘ موبائل نہیں جو ری بوٹ کرنے سے چل جائے۔ ان کا کہنا تھا خدارا اس ملک سے مزید نہ کھیلیں‘ استعفے دیں اور گھر جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...