گکھڑمنڈی(نامہ نگار) تعلیم یافتہ نوجوانوں اور خواتین کو سرکاری ملازمتیں ڈھونڈنے کی بجائے کاروبار کی دنیا کے میدان میں آکر اپنی صلاحیتوں سے باعزت روزگار حاصل کرنے کے علاوہ قوم و ملک کا نام روشن کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار ایمازون کے ایمبسڈر قاسم ضیاء ملک، مس مہوش اور مستنصر حیات چیمہ نے مرکزی دفتر میں تعلیم یافتہ خواتین کی تربیتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان اورخواتین تعلیم سے فراغت کے بعد سرکاری ملازمتیں حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہوجاتی ہیں جبکہ ملکی وسائل کی کمی کہ وجہ سے کوئی بھی حکومت مطلوبہ تعداد میں ملازمتیں فراہم نہیں کرسکتی جس سے بے روزگاری میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔