انسانی حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے اساتذہ کو مراعات دی جائیں:چیئرمین پیٹا پنجاب

Jan 11, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پیٹا پنجاب کے مرکزی چیئرمین احسان علی گورائیہ نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے اساتذہ کو ایک جیسی مراعات دی جائیں تجہیز و تدفین، بہبود فنڈ ،میرج گرانٹ کے سلسلہ میں نان گزیٹڈ اور گزیٹڈ کے درمیان غیر مساوی تقسیم کو ختم کیا جائے اور اساتذہ کو درپیش تمام مسائل حل کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیٹا ضلع گوجرانوالہ کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کرونا لاک ڈان کے باعث تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں جبکہ دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے بعد اساتذہ طلبا کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرینگے انہوں نے کہا کہ نان گزیٹڈ ٹیچرز کیساتھ مراعات کے حوالے سے روا رکھنے والا سلوک انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے جس پر پیٹا کسی صورت خاموش نہیں بیٹھے گی اس لئے حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ وہ گزیٹڈ اور نان گزیٹڈ کے درمیان فرق کو فوری ختم کرے اور تمام اساتذہ کیساتھ مساوی سلوک روارکھتے ہوئے انہیں مکمل سہولیات فراہم کرے انہوں نے کہا کہ گزیٹڈ اساتذہ کو بہبود فنڈ کا وظیفہ ایک ماہ کے اندر اندر مل جاتا ہے جبکہ نان گزیٹڈ اساتذہ کو اس کیلئے سال بھر انتظار کرنا پڑتا ہے جبکہ بہبود فنڈ کی کٹوتی اکانٹ آفس باقاعدگی سے ٹیچرز کی تنخواہوں سے ہر ماہ کرتا ہے اس لئے جن نان گزیٹڈ اساتذہ نے ضلعی گورنمنٹ کو تجہیز و تدفین ، میرج گرانٹ اور بہبود فنڈ کیلئے درخواستیں دے رکھی ہیں انہیں فی الفور انکی مطلوبہ رقم ادا کی جائے۔

مزیدخبریں