انڈونیشیا کی تلاش و امداد(ایس اے آر)کی ٹیم نے تیسرے روز تباہ شدہ سری وی جایاہوائی جہاز کا ملبہ اور متاثرین کی تلاش کیلئے آپریشن کے علاقے میں توسیع کردی ہے اور سرگرمیوں میں مزید بحری جہاز شامل کرلئے ہیں۔انڈونیشیا کی تلاش وامدادکے قومی ادارے کے آپریشنز ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل راسمان ایم ایس نے سوموار کے روز کہاکہ ہم نے گزشتہ روز تھوڑے علاقے پر توجہ دی، آج ہم نے تلاش کے علاقہ کو وسیع کرنے کافیصلہ کیاہے۔اسی طرح تلاش و امدادکے قومی ادارے کی ٹیم نے سوموار کے روز 53جہاز تعینات کئے جبکہ یہ تعداد اتوار کے روز30تھی۔تلاش و امدادکے قومی ادارے کی ٹیم نے پانی میں تلاش کیلئے جیٹ اسکی کے 18یونٹس اور سمندرپرسفر کرنے والے بھیجے اور اس کے ساتھ فضا سے تلاش کیلئے 10ہیلی کاپٹرز اور نصب شدہ پروں والے 3گلائیڈر طیارے بھیجے ہیں۔سوموار کے روز6سیکٹرز میں تلاش کی گئی جس میں پولیس،فوج،تلاش و امدادکے قومی ادارے اوردیگر اداروں کے2ہزار600اہلکار شریک ہوئے۔اب تک افسران نے بدقسمت جہاز کا ملبہ اور متاثرین کے جسموں کے حصے برآمد کئے ہیں اور بلیک باکس کی جگہ کااندازہ لگایاہے۔