منگولیا سرحدی بندرگاہ پر چین اور یورپ مال بردار ٹرینوں کی ریکارڈ آمدورفت

منگولیا سرحد پر واقع سب سے بڑی زمینی بندرگاہ ایرن ہوٹ کے ذریعے چین۔یورپ مال بردار ٹرینوں کی تعداد نے نوول کروناوائرس کے اثرات کے باوجود 2020میں بڑاریکارڈ قائم کردیاہے۔چائنہ ریلوے ہوہوٹ گروپ کے مطابق کل 2ہزار379ٹرینیں بندرگاہ سے گزریں یہ تعداد گزشتہ سال کی نسبت 53.3فیصد زیادہ ہے، ان ٹرینوں نے 20فٹ کے برابر3لاکھ 55ہزار193یونٹس میں اشیا ترسیل کیں جو کہ گزشتہ سال کی نسبت32فیصد زیادہ ہیں۔کل ٹرینوں میں سے بندرگاہ پر 1ہزار232ٹرینوں کی آمد ہو ئی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت49فیصدزیادہ ہیں جبکہ 1ہزار147ٹرینیں روانہ ہو ئیں جو کہ 58.2فیصد زیادہ ہیں۔ایرن ہوٹ کے ذریعے گزرنے والی مال بردار ٹرینوں پر درآمد اوربرآمدہونے والی اشیامیں لکڑی، گاڑیوں کے پرزے، کپڑے کی مصنوعات، شیشے کی اشیا اور دیگرچیزیں شامل ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جب نوول کروناوائرس کی وجہ سے کچھ بین الاقوامی پروازیں معطل کردی گئیں اور کچھ مال بردار بحری جہازوں کو بندرگاہوں میں داخلے کی اجازت نہ دی گئی تو ٹرینوں نے بین البراعظمی راستوں کے ذریعے چین سے یورپ تک سفر جاری رکھا اور بین الاقوامی ترسیلی سلسلے کومستحکم رکھنے کیلئے اہم مددگاربن گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...