پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ( نارتھ ریجن) کے چیئرمین راجہ عتیق الرحمان عباسی کا مکئی کی درآمدپر ڈیوٹی اور ٹیکسز کو ختم کر نے کا مطالبہ

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ( نارتھ ریجن) کے چیئرمین راجہ عتیق الرحمان عباسی نے مکئی کی درآمدپر ڈیوٹی اور ٹیکسز کو ختم کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے فیڈ کی قیمتیں کم ہوں گی جس سے عوام کو ماضی کی طرح سستا گوشت اور انڈے دستیاب ہو سکیں گے،پولٹری فارمرزگزشتہ تین سال سے اضافی پیداوار اور کرونا وائرس کے پھیلا ﺅکی وجہ سے کاروباری خسارے کا شکار ہیں، حالیہ دنوں میں پولٹری فارمرز کو شدید نقصان ہو رہا ہے اور اگر یہی صورت حال رہی تو نقصان نہ برداشت کرتے ہوئے پولٹری فارمز بند ہو جائیں گے اور ملک میں مرغی کے گوشت کی شدید قلت پیدا ہو جائے گی۔ پرس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مکئی کی پیداوار طلب سے کم ہے لہٰذامکئی کی درآمدپر ڈیوٹی اور ٹیکسز کو ختم کر کے فی الفور درآمد کی اجازت دی جائے ،درآمدسے فیڈ کی قیمتیں کم ہوں گی اور پولٹری مصنوعات کی پیداواری لاگت میں یقینی طور پر کمی آئے گی اور عوام کو ماضی کی طرح سستا گوشت اور انڈے دستیاب ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولٹری مصنوعات کی پیداواری لاگت میں 75%فیصدحصہ پولٹری فیڈ کا ہے اور گزشتہ ایک سال سے کرونا وائرس کی وجہ سے ہماری طلب میں30-35فیصد کمی واقع ہو چکی ہے جس کی وجہ سے فارمر بے حد پریشان ہیں اور انڈسٹری کا اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے پولٹری فیڈ میں استعمال ہونے والے درآمدی اجزاپر ڈیوٹی اور ٹیکسز کوختم نہ کیا تو مستقبل قریب میں مرغی کا گوشت اور انڈے کی پیداوار میں شدید کمی آئے گی اور قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر چلی جائیں گی جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا اور اس کا اثر سبزیوں،دالوں ،بیف اور مٹن کی قیمتو ں میں اضافے کی صورت میں ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن