پاکستان کو متعصب ،منافرت پسند وں پرنہیں چھوڑاجاسکتا:ڈاکٹر شوکت ورک


لاہور ( سٹی رپورٹر) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹرشوکت ورک نے کہا ہے کہ سرکاری شعبہ جات میں بدترین شعبدہ بازی کے نتیجہ میں شہریو ں کے بنیادی حقوق متاثر ہورہے ہیں۔ مٹھی بھر عناصر کی ناپاک سوچ پاک سرزمین کی سا  لمیت ،قومی حمیت اورپاک فوج کے وقار کاکچھ نہیں بگاڑسکتی۔سانحہ مری کے دوران پاک فوج کاکلیدی کردار سرمایہ افتخار ہے۔ سیاست کے نام پرایک دوسرے کوگالیاں اور تشدد کوفروغ دینے والے اپنا طرزسیاست اور اپنے آمرانہ لہجے تبدیل کریں۔ ریاستی نظام بدلنا ہے تواجتماعی مائنڈسیٹ بدلنا ہوگا۔یہ گمراہ لوگ جس کے آشیرباد پریہ سب کچھ کررہے ہیں وہ صرف انہیں استعمال کررہا ہے۔ناپاک عناصرکا وجود پاک سرزمین پربوجھ ہے ۔ ان کامحاسبہ کرنے کاوقت آگیا۔ا پنے ایک بیان میں ڈاکٹر شوکت ورک نے مزید کہا کہ پاکستان کو متعصب ،قوم پرست اور منافرت پسند عناصر کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑاجاسکتا۔ جوشرپسندعناصر اپنی پناہ گاہوں میں بیٹھ کر پاکستان کے ریاستی اداروں کیخلاف دشمنوں کی زبان میں باتیں کر رہے ہیں وہ قابل رحم نہیں ہوسکتے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...