لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہے۔ شہریوں کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کیلئے بلدیات کے کلیدری کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان مسلم لیگی قائدین چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہٰی کے ہدایت پر بھرپور اور مؤثر انداز میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی اور عوام کی خدمت کے سلسلہ میں اپنی شاندار روایات برقرار رکھتے ہوئے ڈیلیور کرے گی۔ عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنا اور اسے بااختیار بنانا ہماری سیاسی ترجیحات میں سر فہرست ہے ۔ ہماری قیادت کی سیاسی اور انتظامی مہارت ہمارے امیدواروں کو بلدیات کے الیکشن میں تاریخی کامیابی و کامرانی اور نیک نامی سے ہمکنار کرے گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ہائوس میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے عہدیداران، صوبائی مجلس عاملہ،پنجاب بھر سے ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریزکے اجلاس سے مسلم لیگ کی تنظیم سازی اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں اہم اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین، سینٹر کامل علی آغا کے بھائی کی جلد صحت یابی اور مسلم لیگی رہنما فہد محمود عالم جٹ، ضلعی صدر ننکانہ پیر ممتاز حسین، ایم ایس ایف کے سابق صدر قیصر خان کی وفات پر ان کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔
بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہے:سینیٹرکامل علی آغا
Jan 11, 2022