لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری اور کوآرڈینٹر ڈسڑکٹ سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون نے مختلف ہسپتالو ںکے دورے کیے۔ انتظاما ت کا جائزہ لیا اور مریضوں کی عیادت کی اور ان سے مسائل دریافت کئے۔ اس موقع پرڈاکٹر سیمی بخاری اورنیئر مرتضیٰ لون کا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت وزیراعظم عمران خان کے وژن کے عین مطابق عوام کی خدمت کررہی ہے ۔ صحت انصاف کارڈ عوام کی فلاح کا ایک تاریخی منصوبہ ہے جس کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی،صحت ہر شہری کا بنیادی حق جس کو دینے کی کوشش کررہے ہیں ۔ سرکاری ہسپتال میں خدمات کو بہتر انداز میں ادا کرکے عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد بحال کرایا جا سکتا ہے، غریب اور متوسط طبقہ کے لیے سرکاری ہسپتال کو مزید بہتر کیا جائے گا۔