آمدن سے زائد اثاثے، سابق  چیف انجینئر ایل ڈی اے ٹیپا  کیخلاف سماعت 22جنوری تک ملتوی 


لاہور( اپنے نامہ نگار سے)احتساب عدالت نے سابق چیف انجینئر ایل ڈی اے ٹیپا مظہر حسین عارف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس کی سماعت کی۔ احتساب عدالت کے جج عزیز اللہ کلْو نے کیس پر سماعت کی ۔ ملزمان مظہر حسین عارف اور انجم ذیشان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔احتساب عدالت نے مزید سماعت 22 جنوری تک ملتوی کر دی۔ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ سابق چیف انجینئر ایل ڈی اے ٹیپا مظہر حسین عارف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے جات بنانے کا الزام ہے نیب ریفرنس کے مطابق ملزم مظہر حسین عارف نے غیر قانونی اثاثے اور جائیداد اپنے اہل خانہ کے نام منتقل کرا رکھے تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...