شیراکوٹ سے نوجوان کی خون میں لت پت، داتادربار، خاتون کی نعش برآمد 

Jan 11, 2022


لاہور(نامہ نگار) شیراکوٹ کے علاقے میں گھر سے 25سالہ نوجوان کی گولی لگی خون میں لت پت نعش ملی۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے قتل اور خودکشی سمیت مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ شیرا کوٹ کے علاقے پہلوان چوک کے بلا ل کی گھر میں کمرے میں خون میں لت پت لاش دیکھ کر اہلخانہ نے پولیس کو اطلاع کی۔ اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ اور تفتیش کے بعد سامنے آئینگے۔ دوسری جانب داتا دربار کے علاقے میں 50سالہ نامعلوم خاتون کی نعش دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے خاتون کی شناخت کے لیے فنگرپرنٹ نادراکو بھجوا دئیے ۔

مزیدخبریں