میاں چنوں(خبر نگار) سانحہ مری سلیکٹیڈ حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ڈاکٹر غزالہ شاہین وائیں ضلعی صدر مسلم لیگ ن خواتین ونگ خانیوال نے لواحقین کے ساتھ گہرے دکھ کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے دیکھا معصوم بچے ساری رات حکومتی امداد کے لئے تڑپتے رہے لیکن کوئی بھی ادارہ ان کی مدد کو وقت پر نا پہنچا مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں قدرتی آفات سیلاب وبائی بیماریاں پاکستان میں آئیں خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ہر قدم پر عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔