ریاست مدینہ کے دعویداروں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا‘رزاق نواز

Jan 11, 2022

چوک میتلا (نمائندہ نوائے وقت ) جنرل کو نسلر موضع ساندہ رزاق نواز خان پا ندہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں مخالفین کو کلین سویپ کریں گے اور منیس گروپ کو موضع ساندہ سے بھاری لیڈ سے کامیاب کروائیں گے انہوں نے کہا کہ  انشاء  اللہ آنے والا دور مسلم لیگ ن منیس گروپ کا ہے  ریاست مدینہ کے دعویداروں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اب عوام انہیں جان چکی ہے  اس موقع پر زاہد اقبال خان منیس یاسین خان پا ندہ و دیگر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں