لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) انڈر 19 ورلڈ کپ شروع ہونے میں 4 دن رہ گئے، افغانستان کی ٹیم کو ویزانہ مل سکا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے شیڈولڈ افغان انڈر 19 ٹیم کے وارم اپ گیمز منسوخ کردیئے ہیں۔ویزہ کے حصول میں تاخیر کی وجہ سے افغانستان ٹیم اب تک ویسٹ انڈیز نہیں پہنچی ہے،جبکہ آئی سی سی نے کہا ہے کہ افغان کرکٹرز کے ویزہ کا معاملہ حل کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔افغانستان بورڈ سے رابطے میں اور ٹیم کو جلد از جلد سفر کرانے کیلئے کوشاں ہیں۔