ٹینس سٹار جوکووچ رہائی کے کچھ  دیر بعد دوبارہ دھر لئے گئے 

Jan 11, 2022


لاہور( سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کی پولیس نے ٹینس سٹار نواک جوکووچ کو عدالت سے ملک بدری کا مقدمہ جیتنے کے کچھ ہی دیر بعد دوبارہ حراست میں لے لیا۔نواک جوکووچ کو آسٹریلین حکومت کی جانب سے ملک بدری کے حکم سے متعلق کیس میں عدالت سے کامیابی ملی تھی اور انہیں عدالتی حکم پر رہا کر دیا گیا تھا۔ آسٹریلوی عدالت نے جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنے کا آسٹریلین بارڈر فورس کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ٹینس سٹار کو قانونی فیس بھی بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔حکومتی وکیل نے کہا وزیر برائے ویزہ امور نوواک جوکووچ کا ویزہ منسوخ کرنے کے بارے میں دوبارہ سوچ سکتے ہیں۔

مزیدخبریں