والدین بچوں پر نظر رکھیں، شاہد آفریدی  منشیات کے بڑھتے استعمال پر اظہار تشویش 

Jan 11, 2022


لاہور ( سپورٹس رپورٹر) کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بچوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کی محبت میں اندھے نہ ہوں اور ان پر نظر ضرور رکھیں۔شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں بچوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کی محبت میں اندھے نہ ہوں اور ان پر نظر ضرور رکھیں۔اپنے بیان میں سابق کپتان نے بچوں کے سال میں دو مرتبہ ڈوپ ٹیسٹ کروانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج کل بچوں میں منشیات کا استعمال بہت زیادہ تیزی سے پھیلتا ہوا نظر آرہا ہے۔

مزیدخبریں