ٹینس اسٹار نواک جوکووچ  نے عدالتی جنگ جیت لی

ملتان (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلوی عدالت نے  سربیا کے ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے،سربین ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے عدالتی جنگ جیت لی ہے،آسٹریلوی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ان کو ملک میں داخل ہونے دیا جائے۔ فیصلے کے مطابق اس کیس میں آسٹریلوی وزارت داخلہ کو نوواک جوکوچ کو طے شدہ رقم ادا کرنا ہو گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگر کھلاڑی کو ڈیپورٹ کر دیا جاتا تو وہ  تین سال تک آسٹریلیا نہیں آ سکتے تھے۔ ٹینس اسٹار اب آسٹریلیا میں گرینڈ سلیم ٹائٹل کے دفاع کرسکیں گے، یاد رہے جوکووچ آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لئے میلبرن پہنچے تھے تو ائیر پورٹ حکام نے انہیں ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزے کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا تھا۔واضح رہے کہ آسٹریلین اوپن میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں اور عملے کیلئے ویکسینیٹڈ ہونا ضروری ہے یا پھر ان کے پاس کسی آزاد پینل کے ذریعے استثنیٰ ہونا چاہیے تھا۔

ای پیپر دی نیشن