مری میں پھنسے سیاحوں کو خوراک، ڈرائی فروٹ اور کمبل مہیا کئے جا رہے، اعجاز بٹ

Jan 11, 2022


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) منیجر ٹی ڈی سی پی پتریاٹہ چیئر لفٹ اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی مکمل پا سداری کی جائے۔  انہوں نے کہا کہ مری میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کے با عث سردی میں شدید اضافہ ہو گیا ہے۔ دن بھر دھوپ اور بادلوں میں آ نکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ یخ بستہ برفانی ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ راولپنڈی کی جانب سے مری میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو خوراک، ڈرائی فروٹ اور کمبل مہیا کئے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مری میں برف میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء مہیا کی جارہی ہیں  ۔ اس کے علاوہ چار خصوصی میڈیکل کیمپس بھی لگائے گے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ جن سیاحوں کی گاڑیاں برف سے نہیں نکالی جاسکیں ان سیاحوں کو اس شٹل سروس کی مدد سے محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شٹل سروس دس کوسٹر بسوں پر مشتمل ہے جو مسلسل لوئر ٹوپہ سے بہارہ کہو تک چل رہی ہے اور بڑی تعداد میں سیاحوں کو منتقل کیا جا رہا ہے ۔

مزیدخبریں