راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت کی طرف سے ڈاکخانوں کو رواں سال کے ڈرائیونگ ٹکٹ تاحال فراہم نہ ہو سکیں جس سے راولپنڈی سمیت صوبے بھر میں ڈرائیونگ لائسنس اور لرنرز کے اجرا معطل ہو گیا۔ اس صورتحال میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ہر نئے سال میں ڈرائیونگ لائسنس ٹکٹوں کا تاخیر سے اجرا معمول بن چکا ہے اور ہر سال عوام کے شدید ردعمل کے بعد ہی انکی فراہمی کا عمل شروع ہوتا ہے۔ شہریوں کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلئے کم و بیش ایک ہزار سے بارہ سو روپے کے ٹکٹ درکار ہوتے ہیں لیکن ڈاکخانوں کو پچاس روپے، ساٹھ روپے اور ایک سو روپے والے ڈرائیونگ ٹکٹ ہی سپلائی کئے جاتے ہیں جس سے عوام کیلئے فارموں پر زیادہ تعداد میں ٹکٹ لگانا ہی مسئلہ بن جاتا ہے۔ عوام نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس دیرینہ مسئلہ کا فوری نوٹس لیں۔
پنجاب میںڈاکخانوں کو رواں سال تاحال ڈرائیونگ ٹکٹ فراہم نہ ہو سکے
Jan 11, 2022