راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے 53 جزوقتی ملازمین کو نکال دیا گیا متاثرہ ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے بحالی کا مطالبہ کیاہے متاثرہ ملازمین نے کہا کہ وہ گارڈرن برانچ میں گزشتہ 6سال سے کام کر رہے تھے ہمیں نوکریوں سے نکال کر دوسری بھریتاں کر لی گئیںمتاثرہ ڈیلی ویجز ملازمین کے مطابق ہمیں بغیر کسی وجہ سے نوکریوں سے برخاست کیا گیا ہے کنٹونمنٹ بورڈ میں6 سال سے ڈیلی ویجز پر کام کر رہے ہیں ہمیں نوکریوں پر بحال کیا جائے اس حوالے سے سیکرٹری بورڈ نے بتایا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو ڈینگی کے سیزن کے لئے رکھا گیا تھا ہم نے ان تما م ملازمین کو مارچ میں دوبارہ نوکریوں پر بلانے کا کہا ہے تمام ڈیلی ویجز ملازمین جس دن ڈیوٹی کرتے ہیں ان کو اس کی دن کی اجرت دے دی جاتی ہے۔