راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ایپسما ہارلے سیکٹر کے زیر اہتمام جوائینٹ ایکشن کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنر مسز سکینہ تاج کے اعزازمیں تقریب منعقد ہوئی، مہمان خصوصی اخلاق احمد اعوا ن ایڈووکیٹ تھے، ابراراحمد خان،سید عادل علی شاہ ،اعجاز خان کا کاکڑ، چوہدری محمد طیب ،حافظ محمد بشارت، ندیم شیراز، چوہدری امجد زیب، کرنل ریٹائرڈ فواد حنیف، ڈاکٹر نجف علی، راجہ کامران ضمیر، نعیم اشرف ، وسیم سیفی، نعیم اکبر ، محمد یعقوب، رضوان احمد، نوید احمد، راجہ حامد نواز، کامران سیف، عدنان نثار و دیگر مرد و خواتین اساتذہ شریک تھے،مہمان خصوصی اخلاق احمد اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں دائر نظرثانی کی درخواستوں پر ریلیف ملا ہے، ڈویژنل صدر ایپسما ابرار احمد خان نے کہا کہ الحمدللہ اللہ تعالی نے کامیابی عطاکی،،چوہدری محمد طیب نے کہا کہ یہ وقت ایک دوسرے کی کوششوں پر تنقید کرنے کا نہیں ہے۔ ہم سب کو مل کر جدوجہد جاری ر کھنا ہوگی، ،ممبر بی او جی بورڈ مسجد سکینہ تاج نے کہا کہ نجی تعلیمی شعبہ کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گی۔