راولپنڈی(جنرل رپورٹر) سانحہ مری کے کرداروں کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جائے موجودہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رانہما محمد بنارس چوہدری نے گزشتہ روز اپنے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی اس طرح کی مری میں زیادہ برف باری ہو تی رہی ہے لیکن کچھ نہیں ہوا اور نہ راستے بند ہوئے سیاحوں کر مری میں لوٹا گیا،انہوں نے سانحہ میں جاں بحق ہونے والوںکے لوحقین سے اظہار ہمدردی کی اور مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعاکی۔