تعلیمی اداروںکے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفیکشن جاری

Jan 11, 2022


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایس ایس پی ٹریفک رائے مظہر اقبال کے سکول اور دفاتر کے اوقات کار میں مناسب وقفہ رکھنے کے مکتوب پر ڈپٹی کمشنر اسلام آبادحمزہ شفقات نے تعلیمی اداروں میں اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیانئے اوقات کار پی ڈبلیو ڈی، ڈی ایچ اے ٹو، روات اور جی ٹی روڈ پر موجود 24 تعلیمی اداروں کے لئے ہوں گے، تبدیلی کا نوٹیفکیشن  10جنوری بروز سوموار سے لاگو ہوگیا جن تعلیمی اداروں کے لئے نئے اوقات کار تبدیل کئے گئے ہیں ان میں روات جی ٹی روڈ کے علاقہ میں موجود دارارقم سکول، نیشنل پبلک سیکنڈری سکول، دی سٹی سکول، ہیڈ سٹارٹ سکول، کنکورڈیا کالج، روٹس انٹرنیشنل کالج، بیکن ہاوس سکول سسٹم، گلوبل سکول سسٹم، سپیرئیر کالج، بیکن ہاوس سکول سسٹم، سٹی گرائمر سکول، دارالارقم سکول، کانسیپٹ سکول شامل ہیں اسی طرح ماڈل میں واقع ماڈل سکول، کہوٹہ روڈ پر واقع بیک ہاوس سکول سسٹم، فیتھ سکول سسٹم، اسلامک سکول سسٹم اور اسلام آباد ماڈل سکول شامل ہیں، اس کے علاوہ کاک پل پر موجود الائیڈ سکول اور پی ڈبلیو ڈی مارکیٹ میں موجود لنکس سکول، بینچ مارک سکول سسٹم، اپیکس ایجوکیشن سسٹم اور بیکن ہاوس سکول سسٹم شامل ہیں،ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ان اقدامات سے وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کی روانی کومزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور اوقات کار کی تبدیلی سے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات مہیا کی جاسکیں گی۔

مزیدخبریں