شاہ رخ جتوئی کی ہسپتال میں شاہانہ زندگی ، میڈیا میں خبر پر جیل واپس 

گزری (نوائے وقت رپورٹ) شاہزیب قتل کیس میں مرکزی مجرم شاہ رخ جتوئی سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ کئی ماہ سے جیل کی بجائے گزری کے نجی ہسپتال میں شاہانہ زندگی گزار رہا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہ رخ جتوئی سینٹرل جیل کراچی کے بجائے کئی ماہ سے گزری میں واقع نجی ہسپتال میں رہ رہا ہے اور نجی ہسپتال کی بالائی منزل پر شاہانہ زندگی گزار رہا ہے۔ نجی ہسپتال شاہ رخ جتوئی کے خاندان نے کرائے پر حاصل کر رکھا ہے۔ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شاہ رخ جتوئی کو محکمہ داخلہ سندھ کے حکم پر جیل سے نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ شاہ رخ جتوئی کی  ہسپتال منتقلی کے پیچھے سندھ کی ایک اعلیٰ شخصیت کا ہاتھ ہے۔ محکمہ صحت سندھ شاہ رخ جتوئی کو نجی ہسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کے حوالے سے لاعلم ہے اور ذرائع محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ جتوئی کی نجی ہسپتال منتقلی کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کسی بھی ملزم یا مجرم کو نجی ہسپتال منتقل کرنے کے لیے محکمہ داخلہ، محکمہ صحت سے رجوع کرتا ہے اور محکمہ داخلہ قیدی کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست کرتا ہے، پھر میڈیکل بورڈ ہی کسی قیدی کو نجی ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کرسکتا ہے۔ تاہم ذرائع محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ شاہ رخ جتوئی کو میڈیکل بورڈ کے بغیر ہی نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کسی قیدی کی زندگی خطرے میں ہو تو اسے سرکاری یا نجی ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے لیکن محکمہ صحت کو جیل یا محکمہ داخلہ کی جانب سے شاہ رخ جتوئی کی جیل منتقلی کے حوالے سے کوئی خط نہیں ملا۔ شاہ رخ  جتوئی سزا یافتہ مجرم اور قیدی کے بجائے عام انسانوں والی زندگی گزار رہا  تھا۔ شاہ رخ جتوئی کے بعد مزید کئی بااثر قیدی ہسپتالوں سے واپس جیل پہنچا دیئے گئے۔ ایم کیو ایم کے بعد بھرم سمیت 12 مزید قیدی کراچی کے پرائیویٹ ہسپتال سے سنٹرل جیل منتقل کر دیئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...