کراچی(نیوز رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی،مشیر قانون و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے شون سرکل تا بوٹ بیسن بلاول ہاؤس چورنگی اپ گریڈیشن اور بحالی کے کام کا افتتاح کردیا، وزیر اعلی کے معاون خصوصی وقار مہدی، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نجمی عالم، خلیل ہوت، کرم اللہ وقاسی اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ، بحالی اور اپ گریڈیشن کا کام کراچی نیبرہوڈ امپروومنٹ پروگرام کے تحت کیا جارہا ہے شون سرکل سے لیکر بلاول ہاؤس چورنگی، فٹ پاتھ اورسڑک کو خوبصورت بنایا گیا ہے،اس سے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا،سندھ حکومت بلاول بھٹو کی ہدایات کے مطابق شہر کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنارہی ہے، اپنے وعدے کے مطابق شہر بھر میں بلا تفریق ترقیاتی کام کررہے ہیں، فوڈ اسٹریٹ کیساتھ اطراف کے چار بڑے پارکس کو بھی ازسرنو بحال کیاجائیگا، کراچی نیبر ہوڈامپرومنٹ پروگرام کے تحت کراچی میں ترقیاتی کام جاری ہیں، گزری فٹبال گراونڈ کو اسپورٹس کمپلیکس میں تبدیل کیاجارہاہے، شیر پاؤ کالونی میں بھی جدید سہولیات سے آراستہ اسپورٹس کمپلیکس بنایاجارہاہے، سول اسپتال کراچی کے اطراف سڑکوں کی تعمیر تزئین و آرائش کی جارہی ہے، کراچی میں 18منصوبوں پر کام شروع کیاجارہاہے سندھ حکومت کے کراچی کے میگا منصوبوں کے لئے فنڈنگ کا اجرا ہورہاہے، اس علاقے سے سلیکٹ کوئی ہوا کام پیپلزپارٹی کررہی ہے،پانی و سیوریج کے منصوبوں پر بھی کام شروع ہوچکاہے، کلفٹن شون سرکل پیڈسٹرین ٹریل گزری اسپورٹس کمپلیکس کی لاگت 87کروڑ روپے ہے، شہر کی خدمت بلا تفریق کرتے رہیں گے، خسرو بختیار کہتے ہیں کہ سندھ سے افغانستان یوریا اسمگل ہوئی، کیا سندھ کی سرحدافغانستان سے ملتی ہے یا بارڈر صوبائی حکومت کے پاس ہے، اکتیس جنوری کو کراچی میں 250ڈیزل ہائبرڈ بسیں آجائیں گی، ایدھی اورنج لائن میٹرو منصوبے کے لئے مارچ میں بسیں آجائیں گی۔
شون سرکل تا بلاول ہاؤس چورنگی اپ گریڈیشن کام کا افتتاح
Jan 11, 2022