مصیبت زدہ سیاحوں کی ہر ممکن امداد کے لیے حکومتی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، آئی ایس او

Jan 11, 2022


کراچی(نیوز رپورٹر) امامیہ اسکاوٹس پاکستان کی جانب سے مری کی برف میں پھنسے شہریوں کے باحفاظت انخلاء کے لیے ملک بھر سے امدادی ٹیمیں مری پہنچ گئیں جو کہ مری میں پڑنے والی برف میں پھنسے شہریوں کے مکمل انخلاء تک اپنی خدمات سرانجام دیتی رہیں گی۔امامیہ اسکاوٹس کی ٹیمیں برف میں پھنسے لوگوں کی باحفاظت بھالی کے لیے مورخہ 8 جنوری دوپہر 1 بجے، پنڈی سے مری کے لیے روانہ ہوئیں تھیں جو کہ مری پہنچ کر ریسکیو 1122 و دیگر اداروں کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔ اس موقع پر امامیہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے امامیہ چیف اسکاوٹس غیور نقوی کا کہنا تھا امامیہ اسکاوٹس پاکستان نے ہمیشہ ملکی سطح پر پیش آنے والے سانحات میں میں اپنی امدادی سرگرمیاں انجام دیں ہیں اور آج ایک بار پھر سے امامیہ اسکاوٹس کے جوانوں نے فقط زبانی نہیں بلکہ عملی طور پہ اپنے اسکاوٹ عہد کی پاسداری کی ہے۔ ان کا مزید کہنہ تھا کہ ماضی میں آنے والے سیلاب، زلزلے ہوں یا کووڈ کے آغاز میں ہمارا شروع کردہ غسل پروجیکٹ ہو، ہمیشہ امامیہ اسکاوٹس کے ہزار سے زائد اسکاوٹس ملک کے غوش و کنار میں کسی بھی نگہانی آفت سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں.

مزیدخبریں