کراچی(نیوز رپورٹر) اسٹیج ڈرامے سے وابستہ افراد کو فاقہ کشی سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں،تھیٹر کے فروغ کیلئے عائد ایکسائز اور ٹائون کمیٹی ٹیکس ختم کیا جائے،ان خیالات کا اظہار کراچی اسٹیج کے معروف رائٹر و ڈائریکٹر خادم حسین اچوی نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب،خیبر پختون خواہ اور بلوچستان میں انٹر ٹینمنٹ ٹیکس ختم کردیا گیا تاکہ عوام کو صحت مند تفریحی مواقع میسر آسکیں مگر حیرت انگیز طور پر سندھ میں ایکسائز ٹیکس اور ٹان کمیٹی سے این اوسی کی کے نام پر فیس وصولی اس تباہ حال شعبے کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے مترادف ہے،انہوں نے کہا کہ روشیوں کے شہر میں ہونے والے اسٹیج ڈارمے ملک بھر میں اپنی مثال آپ تھے مگر حکومت کی جانب سے اس شعبے کو مسلسل نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے یہ شعبہ آخری سانسیں لے رہا ہے،انہوں نے پاکستان چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری،وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر ثقاقت سید سردار علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ تھیٹر انڈسٹری کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں اور دیگر صوبوں کی طرح اس شعبہ پر عائد بے جا ٹیکس ختم کرکے اسٹیج ڈارمے سے وابستہ ہزاروں افراد کو کسمپرسی سے بچایا جائے۔
اسٹیج ڈرامہ سے وابستہ افراد کو فاقہ کشی سے بچایا جائے‘ خادم اچوی
Jan 11, 2022