کراچی (نیوز رپورٹر)بانیان پاکستان کی اولادوں عظیم محب وطنوں کی سماجی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے بانی و چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ منی بجٹ سے ملک بھر میں مسائل کا ایک ایسا سنگین طوفان آئے گا جو عوام کی امیدوں کو بہا کر لے جائے گا اور ملک میں افراتفری و خلفشار پیدا کر دے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے منی بجٹ کے حوالے سے لائنز ایریا میں ایم کیو ایس سی کے ڈپٹی سیکرٹری محب محمد اجمل، محمد کامران، عامر خان و دیگر کے ہمراہ معزز افراد سے ملاقات کے دوران کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ حکمران عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی ہدایات پر منی بجٹ کی صورت میں ملک و قوم پر ظلم کا پہاڑ توڑ رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے منی بجٹ پیش کرنے پر عدلیہ کو حکومت سے جواب طلبی کرنا چاہئے۔