ناظمین بااختیار  ہونے سے خود پیپلزپارٹی کو فائدہ ہوگا‘ رحمت وردگ

Jan 11, 2022


کراچی(نیوز رپورٹر)  تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی سے منظور ہونے والے بلدیاتی نظام کے قانون پر اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے اعتراض کیا اور احتجاج کررہی ہے۔ جماعت اسلامی کراچی میں انتہائی اہم حیثیت کی حامل جماعت ہے جس کے کراچی میں دو بار میئر/سٹی ناظم بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے بلدیاتی نظام کی تبدیلی کے لئے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دیا ہے تو سندھ حکومت کی جانب سے مذاکرات کا آغاز خوش آئند ہے اور معاملات افہام و تفہیم سے حل ہونے چاہئیں اور اس مسئلے کے حل میں تاخیر سے بدامنی کا اندیشہ ہے جو کسی صورت اچھا نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر خیبر پختونخواہ میں ناظمین کا براہ راست انتخاب ہوسکتا ہے تو سندھ میں ایسا کیوں نہیں ہوسکتا؟ انہوں نے کہا کہ اگر ناظمین بااختیار ہوں گے تو اس سے خود پیبلز پارٹی کو ہی فائدہ ہے۔ بااختیار ناظمین بیورو کریسی کی محتاجی کے بغیر آزادی سے عوام کی خدمت کرسکیں گے جس سے پیپلزپارٹی کو ہی دور رس فوائد حاصل ہوں گے۔ انہوں نے دوبارہ جماعت سے بات کرکے سندھ میں بلدیاتی نظام کو بہتر بنانے کا مشورہ دیا۔

مزیدخبریں