امیر متقی کی ملاقات: امریکہ افغانستان کے منجد اثاثے جاری کرے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) افغان وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی نے طالبان مخالف مزاحمتی اتحاد کے احمد مسعود اور اسماعیل خان کو یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ کسی تشویش کے بغیر افغانستان واپس لوٹ سکتے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق ایران میں موجود افغان وزیر خارجہ اور طالبان مخالف مزاحمتی اتحاد وفد  کے درمیان بڑی ملاقات ہوئی ہے۔ امیر خان متقی کی پنج شیر کے رہنما احمد مسعود اور اسماعیل خان سے ملاقات ہوئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق افغان وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے بھی ملاقات ہوئی۔ اس دوران عبد اللہیان نے کہا کہ20 سال سے امریکا کی افغانستان میں موجودگی خطے میں کشیدگی کا باعث بنی۔ امریکا فوری طور پر افغانستان کے منجمد اثاثے جاری کرے۔ افغان وزیر خارجہ  نے کہا کہ امریکہ کی افغان دشمن پالیسیوں کے نتیجے میں80 فیصد سے زائد عوام غربت کی لکیر سے نیچے آچکی ہے۔ انہوں نے افغان عوام کی مدد‘ معیشت بحالی کیلئے انسانی بنیادوں پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا مذاکرات مثبت رہے تاہم اس مقام پر نہیں پہنچے افغان حکومت کو باضابطہ تسلیم کر لیں۔

ای پیپر دی نیشن