بہترین معاشرے کی تشکیل میںتعلیم یافتہ لڑکی کا کردار اہم ہے:کرشنا کماری


میرواہ گورچانی (نامہ نگار) سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے تعلیمی ادارے دی ہوپ ہائیر سیکنڈری اسکول میرواہ گورچانی میں ایوننگ شفٹ میں طالبات کے لیے انٹرمیڈیٹ کلاسز کا افتتاح پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون سینیٹر کرشنا کماری نے کیا- اس موقع پر سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ریجنل ہیڈ نواب ظفر علی،پیپلز پارٹی کے سٹی صدر محمد اسحاق گورچانی، دی ہوپ ہائیر سیکنڈری اسکول کی آپریٹر  روح رواں مس شہناز حزب اللہ اور پرنسپل غلام محمد نوندھانی اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور حمد و نعت سے لیا گیا تقریب سے خطاب کرتے اسکول کی طالبات نے لڑکیوں کی تعلیم اہمیت اور اغراض ومقاصد پر سیر حاصل تقاریر کی ۔ریجنل ہیڈ نواب علی ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ماتحت سندھ بھر میں چلنے والے سینکڑوں اسکول غریب طلباء  و طالبات کو بہترین تعلیمی خدمات فراہم کر رہے ہیں اس موقع پر تقریب کی مہمان خصوصی سینیٹر کرشنا کماری نے کہا کہ پڑھی لکھی لڑکی ایک بہترین معاشرہ تشکیل دے سکتی ہے طالبات کے لیے حصول تعلیم کے لئے بہت سی مشکلات حائل ہوتی ہیں مگر ان مشکلات سے گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ ان مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے۔ اس موقع پر اسکول انتظامیہ کی جانب مہمان خصوصی سینیٹر کرشنا کماری اور دیگر کو شیلڈ پیش کی جبکہ سینیٹر کرشنا کماری نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اسکول کی تمام اساتذہ کو شیلڈ پیش کی- آخر میں میڈم شہناز حزب اللہ نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن