راوی پل پر ٹرک خراب ہونے سے بدترین ٹریفک جام، لوگ گھنٹوں پھنسے رہے

Jan 11, 2022

 فیروزوالہ (نامہ نگار) دریائے راوی کے نئے پل  پر ٹرک خراب ہو جانے کے باعث ٹریفک جام ہو کر رہ گئی۔ لاہور آنے والی گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور دیگر علاقوں سے آنے والے گاڑیاں، ایمبولینسز، ارکان اسمبلی اور دفاتر جانے والے ملازمین کئی گھنٹے ٹریفک میں پھنسے رہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے شاہدرہ موڑ پر ٹریفک بلاک ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک بحال کرانے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کمشنر لاہور ڈویژن اور سی ٹی او لاہور سے رابطہ کر کے ہدایت کی ہے کہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے مؤثر انداز سے مینجمنٹ کی جائے جس پر سی ٹی او خود موقع پر جا کر ٹریفک بحال کرائی۔ 

مزیدخبریں