گٹکا فروشی کی آڑ میں پان چھالیہ فروخت کرنے والوں کیلئے گھیرا تنگ 

Jan 11, 2022


میرپورخاص (بیورورپورٹ )   شہر کے وسط میں واقع قیام پاکستان سے قبل قائم حلال مارکیٹ سے شہر بھر کے پان چھالیہ پتی فروخت کرنے والے افراد خرید فروخت کرتے ہیں سٹی تھانے کی موبائل کی جانب سے ریلوے پھاٹک اسپشل برانچ آفس کے سامنے روزانہ کی بنیاد پر اسنیپ چیکنگ کی آڑ میں حلال مارکیٹ سے پان فروش اور پان چھالیہ اور پتی فروخت کرنے والے چھوٹے چھوٹے دوکانداروں کو روک کر تلاشی کے بہانے زبردستی سامان کو گٹکا اور مین پوری بنانے کے سامان بتاکر حراسان کرکے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے کئی دوکانداروں نے صحافیوں کو بتایا کہ کئی سالوں سے پان چھالیہ کا کاروبار کررہے اور اپنے علاقوں میں چھوٹے پیمانے پر روزانہ گھر کا دال دلیہ چلاتے ہیں حلال مارکیٹ سے روزانہ پان چھالیہ پتی فروخت کے لے کر آتے ہیں راستے میں سٹی تھانے کی موبائل ریلوے پھاٹک کر تلاشی کے بہانے ہراساں کرکے ہزار دو ہزار روپے رشوت طلب کرتی نہ دینے پر مال کو ممنوعہ اشیاء بنا کر چالان کرنے کی دھمکی دیتی ہے دوکانداروں کا کہنا تھا کہ اگر حلال مارکیٹ میں مضر صحت پانی چھالیہ۔پتی فروخت کی جاتی ہے تو وہان کاروائی عمل میں لائی جائے۔

مزیدخبریں