ملتان(خصوصی رپورٹر)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان(ڈریپ)نے انسانی صحت پر نقصان دہ،مضر اثرات اور غیر معیاری قرار دینے کے سبب انفیوژن کی فروخت پر پابندی لگادی ہے۔اوٹسکا فارما حب،بلوچستان کے تیارکردہ انفیوژن 25 فیصد ڈیکسٹروز بیچ نمبر A042C21 کو تجزیاتی رپورٹ میں غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔فارما کمپنی کو مذکورہ بیچ کا سٹاک اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
’’انفیوژن‘‘ مضرصحت قرار فروخت پر پابندی عائد
Jan 11, 2022