حکمران زندگیوں میں زہر گھولنے کی بجائے مستعفی ہو کر نئے انتخابات کا اعلان کریں : سراج الحق

رحیم یا رخان، چاچڑاںشریف ، خان پور (بیورورپورٹ، نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جماعت اسلامی کے بلدیاتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدا مری کا خون حکمرانوں کی گردن پر ہے۔ مری میں تمام صوبائی گورنرہائوسز ، بڑے قومی اداروں اور سیاسی شخصیات کے بڑے بڑے محلات کے باوجود معصوم بچے عورتیں اور مرد سردی سے ٹھٹر کر جان بحق ہو گئے۔کیا مری کی انتظامیہ صرف وی آئی پیز پروٹوکول کے لیے ہی رہ گئی ہے انھوں نے کہا کہ حکومت ایک طرف دعویٰ کرتی ہے کہ وہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کو فروغ دے کر ہر سال اربوں ڈالر کمائے گی مگر ایک چھوٹا سا مری بدانتظامی کا منہ بولتا ثبوت ہے انھوں نے ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آتی کہ ویز اعظم عمران خان قومی چور پکڑنے آئے تھے یا عمران خان کو قومی چور پکڑ کر اسلام آباد کے ایوانوں میں لائے ہیں۔چینی آٹا ، ادویات،پٹرول سمیت تمام مافیاز کے سربراہان اہم حکومتی عہدوں پر براجمان ہیں موجودہ حکومت کے پاس وعدے، نعرے اور یوٹرن کے ذخائر ختم ہوگئے ہیں اب ان کی حکومت بھی ختم ہونی چاہیے۔ ویزاعظم ویڈیو لنک کے ذریعے کورٹ میں ججز سے خطاب کر تے ہیںعدالت میں بیان کے لیے ویڈیو لنک کی سہولت عوام کو بھی میسر ہو گی؟  بلدیاتی کنونشن سے امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب رائو محمد ظفر، ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر انوارالحق ، ضلعی صدر سیاسی کمیٹی چوہدری محمد اشتیاق،سٹی امیر طاہر غفور، سٹی صدر بلدیاتی امور راجہ توقیر احمدنے بھی خطاب کیاجبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سٹی جنرل سیکریٹری فیصل جاوید نے فرائض سرانجام دیئے۔ بلدیاتی کنونشن میں جماعت اسلامی کے نامزد امید واران سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔چاچڑاںشریف  ، خان پور سے نامہ نگار، تحصیل رپورٹرکے مطابق سابق سینیٹر،سابق وزیرخزانہ خیبرپختونخواہ وامیرجماعت اسلامی مولاناسراج الحق نے بستی پروچڑاں شریف میں مسجدکے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں  کیلئے صرف مساجدبناناہی کافی نہیں ہے بلکہ اسلام کاغلبہ ضروری ہے اسلام کاغلبہ حاصل کرنے کیلئے ملک میں اسلامی قانون کانفاذضروری ہے اس وقت ملک میں انگریزی قانون لاگوہے عدالتوں ودیگر قانون سازاداروں میں اسلامی کی بجائے انگریزی قانون کے تحت فیصلے دئیے جاتے ہیں جماعت اسلامی برسراقتدارآکرسب سے پہلے انگریزی قانون ختم کرکے اسلامی قانون نافذکریگی عام لوگوں کو انصاف عدالتوں کی بجائے مسجدوں میں دیاجائیگا ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے پاک اور مقدس الفاظ کا دھوکہ دے کر عمران خان اللہ کے عذاب کو دعوت دے رہے ہیں ۔فاسدانہ  ظالمانہ اور غلامانہ نظام مسلط کرنے اور عوام کی زندگیوں میں زہر گھولنے کی بجائے وہ مستعفی ہو کر ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کریں ۔اس موقع پر امیر صوبہ جنوبی پنجاب روؤ محمد ظفر ،امیر ضلع رحیم یار خان ڈاکٹر انوار الحق ،امیر تحصیل خان پور خواجہ رفیق احمد ،حافظ سلیم اعوان ،عبدالرشید اعوان ،پروفیسر محمد طیب ،شیخ عمر فاروق ودیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ سلیم اعوان پیش کیئے تقریب میں سابق ایم این اے میاں عبدالستار نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔تقریب میں ڈاکٹر رحیم الدین ،عامر اشتیاق چوہدری ،عبدالوحید غوری ،رئیس عاشق امین ،ڈاکٹر طارق بلوچ ،جام زبیر ،سید ساجد شاہ ،جام عبدالمجید جاوید کے علاوہ خان پور سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی  ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...