جوہری پروگرام‘ مطالبات پورے نہ کرنے والا معاہدہ نہیں کریں گے: ایران

Jan 11, 2022

تہران (شنہوا) ایران نے ویانا میںجاری مذاکرات میں ایران اور 2015ء کے جوہری معاہدے کے دیگر فریقین کے درمیان عارضی معاہدے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سید خطیب زادہ نے کہا کہ ایسا کوئی معاہدہ ایرانی مطالبات کو پورا نہیں کرتا،  خطیب زادہ نے کہا کہ ہم سب کو یہ بات یقینی بنانا ہوگی کہ جے سی پی او اے میں امریکہ کی واپسی ضروری ضمانتوں اور تصدیق کے ساتھ ہو اور یہ کہ جے سی پی او اے کے تحت لازمی طور پر ختم کی جانے والی پابندیاں مؤثر طریقے سے ہٹائی جائیں۔

مزیدخبریں