اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف واقعات میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کے لواحقین سے ٹیلیفون پر تعزیت کی۔ صدر مملکت نے 30 دسمبر 2021 کو شمالی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے فوجی اہلکاروں کے ورثا سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے تعزیت کا اظہار کیا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے شہدا کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔