صدر علوی کی مختلف واقعات میں شہید ہونیوالے سکیورٹی اہلکاروں کے لواحقین سے ٹیلیفون پر تعزیت 

Jan 11, 2022

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف واقعات میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کے لواحقین سے ٹیلیفون پر تعزیت کی۔ صدر مملکت نے 30 دسمبر 2021 کو شمالی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے فوجی اہلکاروں کے ورثا  سے  ٹیلی فونک رابطہ  کر کے تعزیت کا اظہار  کیا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے  جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے شہدا  کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا  کی۔ 

مزیدخبریں