اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم کا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی صالح سنجرانی کے انتقال پر اظہار افسوس۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے چیئرمین سینیٹ کو لکھے تعزیتی خط میں کہا کہ آپ کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر نہایت افسوس ہے، اللہ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو یہ بڑا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے، اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور حوض کوثر عطا فرمائے۔
وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم کا صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی کے انتقال پرافسوس
Jan 11, 2022